یونیورسٹی ہاسٹل میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت ، چھت سے گرکر 7سالہ بچی جاں بحق
لاہور(کر ائم رپورٹر ) انجینئرنگ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 25 سالہ نوجوان پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا،7 سالہ بچی پرسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں واقع یونیورسٹی کے محمود غزنوی ہاسٹل کے کمرہ نمبر 112 میں 25 سالہ ہارون کو مردہ حالت میں بیڈ پر پڑا دیکھ کر ہاسٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق 25 سالہ ہارون گوجرانوالہ کارہائشی تھا اور لاہور یو ای ٹی میں اپنے دوستوں کو ملنے کے لیے آیا ہوا تھا جہاں وہ ان کے ساتھ ہاسٹل میں مقیم تھا شبہ ہے کہ اس کہ موت زہریلی شے کھانے سے واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوں گے۔اقبال ٹاؤن کے علاقے نیلم بلاک گھر کی دوسری منزل سے 7سالہ ایمان کھلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کرزخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظرہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو جاں بحق ہوگئی۔