پشاور میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد زخمی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے میاں بیوی سمیت پانچ افراد جھلس گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 26 سالہ ارشاد، 24 سالہ خاتون، 12 سالہ احتشام، 10 سالہ عروبہ اور 3 ماہ کی بچی جھلس گئے۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔