نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کادن ہے ،نوازشریف سے اہلخانہ اورپارٹی رہنماملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج ملاقات کادن ہے ، سابق وزیراعظم سے خاندان کے افراد اورپارٹی رہنماملاقات کریں گے۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی اپنے شوہر کیپٹن صفدر اور دادی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل آمد متوقع ہے، مریم نواز گھر سے والد کی پسند کے کھانے بھی تیار کرکے لائیں گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی طبیعت بھی ناساز ہے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر چکی ہے ۔