اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی متفرق درخواست پرسماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی متفرق درخواست پرسماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی متفرق درخواست پرسماعت آج ہوگی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ آج دوپہر12بجے متفرق درخواست پرسماعت کرےگا۔
نوازشریف کے وکلاآج سزامعطلی درخواست میں اضافی دستاویزات جمع کرائیں گے،درخواست میں احتساب عدالت کے فیصلے کامصدقہ ریکارڈجمع کرانے کی استدعاکی گئی ہے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی مرکزی درخواست پرسماعت3ہفتوں تک ملتوی کی گئی تھی۔