ن لیگ نے کل اسمبلی میں وہی کیا جو حسب معمول کرتی آ رہی ہے، فواد چودھری قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے کل اسمبلی میں وہی کیا جو جو حسب معمول کرتی آرہی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں قومی اسمبلی میں ہونے والی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ،فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ نے کل اسمبلی میں وہی کیا جو جو حسب معمول کرتی آرہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ نون نے کچھ نہیں سیکھا۔