آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اربا ب عالمگیر نے ریفرنس کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت پشاور میںارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمداشتیاق نے ریفرنس کی سماعت کی ،ارباب عالمگیراوراہلیہ کی نیب ریفرنس پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی،ارباب عالمگیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کے الزامات درست نہیں،فاضل جج نے ہدایت کی کہ نیب ریفرنس پرجواب جمع کرائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کررکھا ہے، نیب نے دونوں پر 33کروڑ 21 لاکھ کا ریفرنس دائرکیاتھا ،احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت دونوں پر فرد جرم عائد کی تھی ،دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔