رواں سال بسنت نہیں منائی جارہی،پنجاب حکومت نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بسنت کےخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے تحریری جواب جمع کرادیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بسنت منانے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جج جسٹس شکیل الرحمان نے درخواستوں کی سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔
،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ رواں سال بسنت نہیں منائی جارہی،بسنت کیلئے پہلے قانون سازی کریں گے،وکیل پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ بسنت کیلئے حفاظتی اقدامات ہونے چاہئیں،عدالت نے کائٹ فلائنگ ایکٹ پروکلاسے معاونت طلب کرلی ،جسٹس شکیل الرحمان نے کہا کہ بسنت کے ممکنہ نقصانات پرتحفظات ہیں۔