محمد بن سلمان سے قبل سعودی عرب کی انتہائی اہم ترین شخصیت اچانک پاکستان پہنچ گئی، آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کی رائل آرمی کا وفد جنرل فیاد بن حمید الروالی کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل فیاد بن حمید الروالی نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ روالپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات بھی کی، ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی شخصیت کی آمد پر انہیں پاک فوج کے دستے نے سلامی بھی پیش کی ۔