مجھے پتہ ہے کس جرم کی سزاملی،قوم کے سامنے خودکوسرخرو سمجھتاہوں،نوازشریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کس جرم کی سزاملی مگرقوم کے سامنے خودکوسرخرو سمجھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنماﺅں کی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، خرم دستگیر،طلال چودھری اوردیگر رہنماﺅں نے سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کامستقبل ہے، چینی صدرنے کہاتھاکہ سی پیک پاکستانی عوام کیلئے تحفہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ سی پیک کی تکمیل پاکستان کے مستقبل کیلئے ناگزیرہے،پاکستان میں موٹروے کاکوئی تصورنہیں تھا،ہم نے کام کیا،انہوں نے کہا کہ لاہور سے ملتان موٹروے مکمل ہے،افتتاح نہیں کیاجارہا۔نوازشریف کے کہا کہان کا کہناتھا کہ عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے۔