شہر ایسے ہوتے ہیں جائیں انگریزوں سے ہی پوچھ لیں،جسٹس گلزاراحمدتجاوزات سے متعلق کیس میں سندھ حکومت پر برہم،رپورٹ مستردکردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی ،سپریم کورٹ نے کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے پر شدید برہم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو فوری کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم دیدیا۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوریاں نہ سنائیں ہم آپ کی لوریوں میں آنے والے نہیں ،آپ لوگ کٹھ پتلیاں، کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،کراچی کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شہر ایسے ہوتے ہیں جائیں انگریزوں سے ہی پوچھ لیں،میئرلندن صادق پاکستانی نژاد،ان سے پوچھیں شہر کیسے بسائے جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی رپورٹ مستر دکری،عدالت نے کراچی کا انفراسٹرکچرتباہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تباہی پر سندھ حکومت کو فوری کابینہ کا جلاس بلانےکا حکم دیدیا۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوریاں نہ سنائیں ہم آپ کی لوریوں میں آنے والے نہیں،آپ لوگ کٹھ پتلیاں، کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،1950 کے بعد والا اصل ماسٹر پلان لا کر دیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کراچی کی کم ازکم 500 عمارتیں گرانا ہوں گی ،کراچی کی تباہی میں سب اداروں کی ملی بھگت شامل ہے ،عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت شہر کی تباہی پرماہرین سے مشاورت کرے ۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ بتایاجائے بے ہنگم او رغیرقانونی عمارتوں کو کیسے گرایاجا سکتا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شہر ایسے ہوتے ہیں جائیں انگریزوں سے ہی پوچھ لیں ،میئرلندن صادق پاکستانی نژاد،ان سے پوچھیں شہر کیسے بسائے جاتے ہیں ،عدالت نے کہا کہ ملیر ندی پر قائم ہر قسم کی عمارتیں گرانا ہوں گی ،سب پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں ،ہرکوئی امریکا کینیڈا میں جائیدادبنانا چاہتا ہے ۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب! آپ جاتنے ہیںاس شہر میں کیا ہو رہا ہے،شہر کی تباہی کا کوئی تو ذمہ دار ہے،بیوروکریٹس عوام کے پیسے پر پلتے ہیں ،سندھ حکومت دو ہفتے میں رپورٹ دے کہ کس طرح انفراسٹرکچر بحال کرے گی،جسٹس گلزار نے کہا کہ قوم کے وژن کو اس طرح تباہ کرتے ہیں ۔