سپریم کورٹ،دہرے قتل کے ملزمان کی سزا بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہرے قتل کے ملزمان کی سزا بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ قاتل کوانعام دیناچاہئے،بہت اچھانشانے بازہے،قاتل نے ایک ہی گولی سے مقصدحاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میںدو رکنی بنچ نے دہرے قتل کے ملزمان کی سزابڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن کورٹ نے 5ملزمان کوسزائے موت سنائی تھی،ہائیکورٹ نے سزاعمرقیدمیں بدل دی۔
عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ مقتولین کی ایک ہی گولی سے ہلاکت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قاتل کوانعام دیناچاہئے،بہت اچھانشانے بازہے،قاتل نے ایک ہی گولی سے مقصدحاصل کرلیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ دلیل تب کارگرہوتی جب لاٹھی یاخنجرسے حملہ ہوتا،اسلحہ سے حملے پرہائیکورٹ کایہ کہنابے بنیادہے۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیلیں دائرکی ہیں،ان سب درخواستوں کو اکٹھاسنیں گے،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔