میاں صاحب آپ کی صحت کیسی ہے ؟ نوازشریف نے ایسا شعر سنا دیا کہ ان کے پاس بیٹھے تمام لیگ رہنما ہنس پڑے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماﺅں کی ملاقات جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ لکھپت میں لیگی رہنما کے سوال ”میاں صاحب آپ کی صحت کیسی ہے؟“کے جواب میں نوازشریف نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ
ان کے دیکھے سے جوآجاتی ہے منہ پررونق
وہ سمجھتے ہیں بیمارکاحال اچھاہے
اس پر ان کے پاس بیٹھے تمام لیگی رہنما ہنس پڑے،سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے اورحوصلے بلندہیں،ان کا کہناتھا کہ سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت کو ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔