اسلام آباد ہائیکورٹ ،العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردیں،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی 18 فروری کو سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی 18 فروری کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کی معطلی اور بریت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ نیب نے العزیزیہ میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ میں سزا کیلئے رجوع کر رکھا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر دونوں ریفرنسز کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔