نواز شریف سے ملاقات کرنے والے افراد کی تعداد انتہائی کم کر دی گئی مگر کیوں؟ آپ بھی جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات کرنے والے افراد کی تعداد 150 سے کم کر کے 50 سے 60 افراد تک کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے 50 سے 60 افراد سے ملاقات کیلئے لسٹ جیل حکام کو دیدی ہے جو آج ان سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے اور لسٹ میں شامل افراد کو ہی ان کیساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 150 افراد نواز شریف کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرتے تھے تاہم طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے ان افراد کی تعداد کم کر کے 50 سے 60 کر دی ہے۔