غیرقانونی تجاوزات کیس،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیرقانونی تجاوزات کیس میں چیئرمین پی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سناہے پی آئی اے ہیڈآفس کراچی سے اسلام آبادمنتقل ہورہاہے۔
جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ہیڈآفس اسلام آبادمنتقل ہواتوجگہ کاکیااستعمال کریں گے؟بتائیں پرانے ایئرپورٹ کی زمین کا کیا استعمال کیا؟۔
عدالت نے کہا کہ معلوم ہے بیرون ملک سے آنے والے کراچی کے بجائے اسلام آبادکیوں اترتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ایئرپورٹس کے باعث پروازیں اسلام آبادمنتقل ہوگئیں،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ نے کراچی میں ایسا کیاکیا جولوگ یہاں آئیں، جوحال کراچی کاکیاہے لوگ یہاں کیسے آئیں۔