اسلام آبادہائیکورٹ:العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے متفرق درخواست پر نوازشریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی متفرق درخواست پر اضافی دستاویزات پیش کرنے کی استدعا منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی متفرق درخواست پراضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے متفرق درخواست پر سماعت کی ،ڈویژن بنچ نے نوازشریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کی مرکزی درخواست پرسماعت3ہفتوں تک ملتوی کی گئی تھی۔