جواب سے کچھ پلے ہی نہیں پڑرہا،بہترہے ڈی جی نیب کوہرکیس میں طلب کرلیاکریں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محکمہ جنگلات غیرقانونی الاٹمنٹ کیس پر تفتیشی کی رپورٹ پر برہم

جواب سے کچھ پلے ہی نہیں پڑرہا،بہترہے ڈی جی نیب کوہرکیس میں طلب کرلیاکریں،چیف ...
جواب سے کچھ پلے ہی نہیں پڑرہا،بہترہے ڈی جی نیب کوہرکیس میں طلب کرلیاکریں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محکمہ جنگلات غیرقانونی الاٹمنٹ کیس پر تفتیشی کی رپورٹ پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ جنگلات میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں تفتیشی افسرسے شکایت کنندہ کا مکمل ریکارڈ کر لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تفتیشی کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواب سے کچھ پلے ہی نہیں پڑرہا،بہترہے ڈی جی نیب کوہرکیس میں طلب کرلیاکریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ جنگلات میں غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب کے تفتیشی افسرکی رپورٹ پربرہم ہو گئے ،چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ جواب سے کچھ پلے ہی نہیں پڑرہا، بہترہے ڈی جی نیب کوہرکیس میں طلب کرلیاکریں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ملزمان کیخلاف شکایت کس نے کی تھی؟نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ شکایت کنندہ عبدالستارانتقال کرچکا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ کیوں نہ شکایت کوفرضی درخواست تصورکرلیں؟عدالت نے تفتیشی سے شکایت کنندہ کامکمل ریکارڈطلب کر لیا۔