پی آئی سی ڈاکٹرز نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا آپ کو یہاں نہیں رکھیں گے ،نوازشریف کی لیگی رہنماﺅں سے گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پی آئی سی ڈاکٹرز نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا آپ کو یہاں نہیں رکھیں گے ،نوازشریف نے کہا کہ چیک اپ سے پہلے ہی بتادیا گیا تھا ہسپتال میں داخل نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی رہنماﺅں پرویز رشید، خرم دستگیر،طلال چودھری اوردیگر نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف لیگی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی ڈاکٹرز نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا آپ کو یہاں نہیں رکھیں گے ،انہوںنے کہا کہ چیک اپ سے پہلے ہی بتادیا گیا تھا ہسپتال میں داخل نہیں کریں گے۔