ختم کردیں ایسی پولیس،کوئی دوسری فورس لائیں،گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی کو بھی مار دیتے ہیں،جسٹس گلزار احمد پولیس کی کارکردگی پر برہم

ختم کردیں ایسی پولیس،کوئی دوسری فورس لائیں،گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی کو ...
ختم کردیں ایسی پولیس،کوئی دوسری فورس لائیں،گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی کو بھی مار دیتے ہیں،جسٹس گلزار احمد پولیس کی کارکردگی پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارویہ اورکارکردگی شرمناک ہے،ختم کردیں ایسی پولیس،کوئی دوسری فورس لائیں،گاڑی میں سفرکرنے والی فیملی کوبھی ماردیتے ہیں،بچی کوبھی نہیں چھوڑا، کیاوہ دہشتگردتھی؟
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد نے پولیس کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کارویہ اورکارکردگی شرمناک ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ختم کردیں ایسی پولیس،کوئی دوسرے فورس لائیں،گاڑی میں سفرکرنے والی فیملی کوبھی ماردیتے ہیں،بچی کوبھی نہیں چھوڑا،کیاوہ دہشتگردتھی؟۔