اپوزیشن ارکان کو سی ایم آفس داخلے کیلئے عام شہریوں کی طرح اجازت لینا ہوگی،وزیراعلیٰ آفس میں داخلے کیلئے نئے وی آئی پی ایس او پیز جاری

اپوزیشن ارکان کو سی ایم آفس داخلے کیلئے عام شہریوں کی طرح اجازت لینا ...
اپوزیشن ارکان کو سی ایم آفس داخلے کیلئے عام شہریوں کی طرح اجازت لینا ہوگی،وزیراعلیٰ آفس میں داخلے کیلئے نئے وی آئی پی ایس او پیز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ آفس میں داخلے کیلئے نئے وی آئی پی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ایس او پی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی بلااجازت سی ایم آفس جا سکیں گے اس کے علاوہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی بلااجازت سی ایم آفس آنے کی اجازت ہو گی جبکہ اپوزیشن ارکان کو سی آفس داخلے کیلئے عام شہریوںکی طرح اجازت لینا پڑے گی ۔
نئے ایس او پی کے مطابق اپوزیشن ارکان کوسی ایم آفس داخلے کیلئے پرنسپل سیکرٹری سے اجازت لینا پڑے گی ،وزیراعلیٰ آفس آنے والوں کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔