ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی سیکورٹی اہلکار خیریت سے ہیں: کمانڈر قاسم رضائی

ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی ...
ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی سیکورٹی اہلکار خیریت سے ہیں: کمانڈر قاسم رضائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی سیکیورٹی اہلکار خیریت سے ہیں ،حکومت پاکستان کوشش کر رہی ہے کہ اغوا کئے گئے سرحدی سیکیورٹی اہلکار جلد سے جلد رہا ہو جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی سیکورٹی اہلکار خیریت سے ہیں،ایران کے سیکیورٹی ادارے کی سب سے پہلی ترجیج ان اہلکاروں کو بازیاب کرانا ہے لیکن ابھی تک دہشت گردوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک ہزار کلو میٹر مشترکہ زمینی سرحد کے پیش نظر مختلف سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان اچھا تعاون ہو رہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکومت پاکستان کی طرف سے اپنی رٹ زیادہ سے زیادہ قائم کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کے اقدامات ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومتوں کے لئے کسی بھی طرح سے قابل تحمل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ برس پندرہ اکتوبر کو ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے بارہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے پاکستان کے اندر منتقل کر دیا تھا،اس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کے بعد پانچ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ سات دیگر ابھی بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔