طالبہ سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ’بلاول‘ کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول وین میں کالج کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم بلاول نے ایک طالبہ کے ساتھ سکول وین میں زیادتی کی کوشش کی تھی، طالبہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی اور ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ خواتین پر کسی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیںگے۔