ملتان میٹرو بس کرپشن کیس سابق کمشنر ڈی سی اوسمیت10ملزمان پر فرد جرم عائد

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس سابق کمشنر ڈی سی اوسمیت10ملزمان پر فرد جرم عائد

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)نیب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور مقدمہ میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ سے زائد کا غبن کیا گیا اور میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی اراضی کی الاٹمنٹ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

میں خرد برد کرنے پر سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان،سابق لینڈ کلیکٹر غلام مصطفیٰ گجر، قانون گو گلزار حسین، پٹواری محمد ریاض، سکندر حیات، نگہت جبیں، عبدالخالق وکی اور خالد پرویز شامل ہیں۔

فرد جرم

مزید : ملتان صفحہ آخر