حکومت نے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کیں‘ آصف مجید

حکومت نے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کیں‘ آصف مجید

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی، پہلا سال کرنسی کو مستحکم کرنے، جاری حسابات کے خسارے کو کم کرنے میں صرف کیا، تجارت، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا، ملک میں ترقی کانہ رکنے والاسلسلہ شروع ہوچکاہے، گزشتہ روزپختون اتحادکے چئیرمین (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

وڈویژنل رہنماء پی ٹی آئی سردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ جاری ہے، شہرکاکوئی گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے، شہرکے کئی علاقوں میں جاری ترقیاتی کام سیوریج لائن کے پائپ، ٹف ٹائل اورصاف پانی کے منصوبے لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل جنگی بنیادوں پرحل کئے جارہے ہیں اورمیرٹ پرگلی محلوں کے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، اس موقع پرسردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل کے لیے حل کے لیے مصروف عمل ہے، کم وسائل کے باوجودحکومت عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے شروع کئے ہوئے ہے، اس موقع پرچوہدری ظہوراحمدگجر، رانامنظورحسین، چوہدری جاویداختر، سابق ممبرمیونسپل کمیٹی طاہرخان، بادشاہ خان، سعیدخان، عبداللہ سبحان، تنویرکھرل، شایان خان ودیگرموجودتھے۔

آصف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر