میلسی‘ تعمیر ومرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند‘ صارفین سراپا احتجاج

میلسی‘ تعمیر ومرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند‘ صارفین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)میپکو حکام نے تعمیر و مرمت کے نام پر گذشتہ روز طویل لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا صبح ساڑھے 10 بجے سے لیکر شام ساڑھے 4 بجے تک(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

بجلی بند رکھی گئی جس سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے دن بھر دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھنے پر مجبور ہو گئے بجلی کے ذریعے چلنے والے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی اور نمازی دن بھر وضو کے پانی کیلئے مارے مارے پھرتے رہے سکولوں میں طلباء کی پڑھائی کا عمل بھی شدید متاثر ہوا دریں اثناء رات گئے میپکو کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا ایک شیڈول جاری کیا گیا جس میں 25، 27 جنوری اور بعد ازاں 28، 29، 30 جنوری کا 3 روزہ شیڈول جاری کرتے ہوئے صبح ساڑھے 10 بجے سے لیکر شام ساڑھے 4 بجے تک میلسی فسٹ اور میلسی سیکنڈ کے علاوہ سائیفن فیڈر کی بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے شہریوں نے ہفتہ بھر طویل بجلی کی بندش کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میپکو کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہفتہ بھر شہری شدید مشکلات کا شکار رہیں گے اور کاروبار بھی شدید متاثر ہوں گے میپکو چیف ملتان اور وفاقی وزیر پانی و بجلی اس ظالمانہ اقدام کا فوری نوٹس لیں اور جاری ہونے والا یہ شیڈول فوری منسوخ کیا جائے۔
بجلی بند