کالے یرقان میں مبتلا2خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا2خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے‘2 زیرعلاج‘ تفصیل کے مطابق میانوالی قریشیاں کی رہائشی50سالہ خورشید مائی‘ شیخ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
واہن کی 30 سالہ بشیراں بی بی اور خانپورکارہائشی40سالہ تاج محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 2 متاثرین جن میں سردار گڑھ کارہائشی60سالہ محمد رفیق اور گھوٹکی کارہائشی60سالہ گل حسن کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔