میٹرو بس کرپشن کیس میں ملوث 7ملزمان کی عبوری ضمانت 12فروری تک منظور

میٹرو بس کرپشن کیس میں ملوث 7ملزمان کی عبوری ضمانت 12فروری تک منظور

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان ڈویثرن بینچ نے ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں ملوث 7 ملزمان کی عبوری ضمانت 12 فروری (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

تک منظور کرتے ہوئے نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان زاہد خان، عبدالقادر خان اور مسعود خان سمیت 7 ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹس نعیم بخاری، شیخ جمشید حیات اور محمود اشرف خان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے ان کے موکلان کے خلاف میٹرو بس کرپشن کیس کا مقدمہ بنایا گیا ہے جس پر وہ انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہیں جب کہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے میں نیب کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

عبوری ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر