مالی سال کی پہلی ششماہی‘ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43فیصد اضافہ

مالی سال کی پہلی ششماہی‘ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی ششماہی میں ملک میں کام کرنے والی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔زیر تبصرہ مدت کے دوران پاکستان میں ا?ٹو موبائل، کھاد، خوراک و مشروبات کے شعبہ سمیت بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43 فیصد اضافہ ہو گیا جبکہ ا?ٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29 فیصد، کھاد کی پیداوار 15.24فیصد اور خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار 4.81 فیصد بڑھ گئی نیز ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.9 فیصد اضافہ جبکہ الیکٹرونکس، انجینئرنگ، ووڈن مصنوعات کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ الیکٹرونکس مصنوعات کی پیداوار میں 5.81 فیصد،پیپر اینڈ بورڈکی مصنوعات میں 15.78فیصد،انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوارمیں 15.30 فیصد،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 23.53فیصد اور ا?ئرن و اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 6.01 فیصدکمی ا?ئی ہے۔ مذکورہ عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں ا?ٹو موبائل، کھاد اور خوراک و مشروبات کے شعبے نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔اس عرصہ میں ا?ٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29 فیصد بڑھ گئی جبکہ کھاد کی پیداوار میں 15.24فیصد اور خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار میں 4.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پیداوار