موم سرما کی تعطیلات‘ کنوینس الاؤنس کی کٹوتی پر اساتذہ کا شدید ردعمل
ملتان(سٹاف رپورٹر) سکول اساتذہ کی تنخواہ سے موسم سرما کی تعطیلات کا کنوینس الاؤنس کٹوتی کرلیا گیا، بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
جنوری 2020 کا پے رول جاری کردیا گیا ہے جس میں 25دن کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا گیاہے۔ ای ایس ای / ایس ای ایس ای / پی ایس ٹی / ای ایس ٹی کا 2300 تقریبا اور ایس ایس ای / ایس ایس ٹی کی4000 ہزار روپے کٹوتی کی گئی جس پر اساتذہ نے نے شدید ردعمل کا اظہار کیاہے اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کٹوتی