بیرونی منڈیوں میں پاکستانی ریڈی میڈ گارمنٹس کی مانگ میں 12.8فیصد اضافہ
ملتان(نیوز رپورٹر)بیرونی منڈیوں میں پاکستانی ریڈی میڈ گارمنٹس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی ایک (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال2019-20ء کے پہلے6ماہ(جولائی/دسمبر) کے دوران ملکی ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں 12.08 فیصد اضافہ ہواہے۔ جولائی تا دسمبر2019ء ریڈی میڈ گارمنٹس کی برا?مدات سے ملک کو1.41 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برا?مدات سے ملک کو1.25 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برا?مدات میں مجموعی طورپر3.94 فیصداضافہ ہواہے۔ جولائی تا دسمبر2019ء ٹیکسٹائل گروپ کی برا?مدات سے ملک کو 6.905 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برا?مدات سے ملک کو6.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔دسمبر 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برا?مدات میں اضافہ کی شرح 0.36 فیصد رہی۔
گارمنٹس