مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے ریلی کا انعقاد

مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے ریلی کا انعقاد

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)عالمی تنظیم تحفظ مقدس اوراق کے زیر اہتمام مقدس اوراق کے تحفظ کے لیے عوامی آگاہی ریلی کا اہتما کیا گیا، ریلی لیور چوک سے شروع ہوکرمختلف شاہراؤں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

سے گزرتی ہوئی پریس کلب چوک پر ختم ہوئی، ریلی کی قیادت میر زادہ محمد رضا چشتی اور محمد سعداللہ چشتی نے کی، ریلی میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل تھیں، شرکاء نے کتبے آویزاں کر رکھے تھے جن پر قرآنی ودیگر مقدس اوراق کا ادب اور انہیں قرآن محلوں تک پہنچانے کی تحریریں درج تھیں، محمد سعداللہ چشتی اور میر زادہ محمد رضا چشتی نے کہا کہ مقدس اوراق کی بے ادبی عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ان اوراق کا ادب اور انہیں محفوظ کرکے مخلف مقامات پر قائم قرآن محل میں دفن کیا جائے، ان رہنماؤں نے کہا کہ عالمی تنظیم پنجاب نے350 مقامات پر قرآن محل تعمیر کر رکھے ہیں رحیم یارخان میں تین مقامات پر قرآن محل موجود ہیں مختلف شہروں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے حکمران علماء میڈیا اور عوام مقدس اوراق کا ادب کرتے ہوئے انہیں محفوظ کرائیں۔

مقدس اوارق

مزید : ملتان صفحہ آخر