شازیہ بی بی قتل کیس کا ڈراپ سین‘ شوہر قاتل نکلا
اڈاپل 14 (نامہ نگار)دو روز قبل ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والی شازیہ بی بی کیس کا ڈراپ سین,شوہر قاتل نکلا,قتل کا اعتراف کرلیا تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
دین پور ملتان روڈ پر دو روز قبل رات کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات جس میں بیوی قتل اور شوہر زخمی ہوا تھا کیس کا ڈراپ سین ہوگیا شوہر ظفر بیوی کا قاتل نکلا ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے ڈی ایس پی جہانیاں غلام عباس,انچارج سی آء اے مہر سعید سیال اور ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد غلام مصطفی سنگھیڑا کی ایک انویسٹی گیشن ٹیم بناء جنہوں نے ملزم ظفر سے نشتر ہسپتال ملتان جا کر بیان لیے اور پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا اس طرح پولیس جہانیاں نے دو روز میں ہی اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ملزم ظفرکو کل تک ملتان نشتر ہسپتال سے گرفتار کرکے جہانیاں منتقل کردیا جائے گا۔
ڈراپ سین