روزنامہ پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر مرحوم کی ٰٓایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

روزنامہ پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر مرحوم کی ٰٓایصال ثواب کیلئے قرآن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) روز نامہ پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گزشتہ روز قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ واقع مکان نمبر 32بلاک بی انگوری باغ سکیم نمبر 2شالیمار لنک روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔جس میں وکلاء‘ سماجی شخصیات‘ مرحوم کے عزیز واوقارب‘ معززین علاقہ روز نامہ پاکستان کے سٹاف اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جمیل قیصر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا مفتی غلام یاسین نے کروائی۔(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

جڑواں برادران حسن اور حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا۔الحاج شیراز مدنی نے بھی ہدیہ نعت پیش کی اور کلام بھی پڑھ کر سنایا۔مقبول عام نعت جب وقت نزع آیا اور باپ دا سایہ برکتاں والا پڑھی گئی تو اس کی وجہ سے سماں بندھ گیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ الحاج شیراز مدنی نے اپنے کلام سے بھی سمان باندھے رکھا اور حاضرین کو آخرت کے بارے میں بیان سنایا۔قرآن خوانی میں روز نامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی،گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر قدرت اللہ چودھری،ایڈیٹرکورآرڈنیشن ایثار رانا،ڈائریکٹر فنانس ارشد محمود،چودھری فاروق، ڈپٹی ایڈیٹرمیاں اشفاق انجم،ممتاز شفیع،سرکولیشن مینجر منظور ملک،عباس تبسم،حاجی اکرم،طلال،ناصر غنی، شہزاد،لیاقت کھرل،انور کھرل،یونس باٹھ،کاشف،عاطف،صدیق گجر،راجہ،ڈاکٹر جمیل،حافظ شفیق،چودھری طاہر محمود،احسان الحق،لطیف تبسم،صدیق میو،شہزادالیاس،‘ حامد محمود،انور اقمرسمیت روز نامہ پاکستان کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
قرآن خوانی