تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث 2خواتین گرفتار
ملتان ( وقا ئع نگار) جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے شہر بھر میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر گزشتہ روز تھانہ کوتوالی۔ کینٹ اور ممتاز آباد کے علاقے ٹبی شیر خان۔کوٹکہ تولے خان۔یعقوب ٹاؤن اور بستی خدا داد میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔اس دوران تعلیمی اداروں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
کے طلباء وطالبات و دیگر کو منشیات فروخت کرنے والی بدنام زمانہ منیشات فروش (سابقہ ریکارڈ یافتہ) دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جن کے قبضے سے تقریبا بارہ لاکھ دوپے لاکھوں روپے مالیت کی دو ہزار پانچ سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔جبکہ اسی دوران دیگر ملزمان سے تین سو دس لیٹر دیسی شراب۔ 46 ولایتی بوتل شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق سی پی او محمد زبیر دریشک۔ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز جوائنٹ ٹاسک ٹیم کے انچارج انسپکٹر رضوان خان نے تھانہ پرانی کوتوالی۔کینٹ اور ممتاز آباد کے علاقے ٹبی شیر خان۔کوٹلہ تولے خان۔بستی خدا دادا میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔جہاں انہوں نے بدنام زمانہ منشیات فروش دو خواتین ثمرین اور رابعہ کو گرفتار کیا۔جو کہ منشیات کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ یے۔اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر ملحقہ علاقے میں منشیات فروخت کرتیں تھیں۔ دوران تلاشی مذکورہ خواتین ملزمان سے بارہ لاکھ روپے مالیت کی دو کلو پانچ سو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔اسی طرح تھانہ کوتوالی کے علاقے سے منظور خان سے ہزاروں روہے مالیت کی تین سو دس لیٹر الکوحل 46 شراب کی بوتلیں اور شیخ طاہر سے پانچ اسی گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔جبکہ ناصر خان سے ایک غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے گرفتار پانچ ملزمان کو مقامی تھانے کے حوالے برائے قانونی کاروائی کردیا ہے۔جہنوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مزید برآں سرچ آپریشن کے دوران 87 گھروں کا سرچ آپریشن ہوا۔ 49 افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔اس موقع پر انچارج جوائنٹ ٹیم رضوان خان کا کہنا ہے کہ آر پی او ملتان وسیم احمد خان سیال اور سی پی او محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا دن بدن تنگ کیا جا رہا ہے۔اور مزید اہم کامیابیاں متوقع ہیں
منشیات