مضر صحت اجزا کا استعمال‘ ناقص صفائی‘ 4فوڈ پوائنٹس سیل

مضر صحت اجزا کا استعمال‘ ناقص صفائی‘ 4فوڈ پوائنٹس سیل

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نامکمل لیبلنگ،زائدالمیعاد لائسنس کی موجودگی، زنگ آلود مشینری کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر 2سالٹ یونٹس کو سیل کردیا۔اسی طرح میٹ سیفٹی ٹیم نے سلاٹرنگ کونز استعمال نہ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر الفرید برائیلر کو سربمہر کیا۔مزید برآں زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،نامناسب سٹوریج،(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر فوجی بیکرز کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 36,500 کے جرمانے عائد کیے۔ ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 84,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

فوڈ پوائنٹس سیل

چیمبرز

مزید : ملتان صفحہ آخر