چیمبرز کی بندر بانٹ‘ وکلاء کا ساتویں روز بھی احتجاج

چیمبرز کی بندر بانٹ‘ وکلاء کا ساتویں روز بھی احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)چیمبرز کی بندر بانٹ کے خلاف ینگ وکلاء تحریک زور پکڑگئی،ساتویں دن مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری،سرخ جھنڈے اٹھائے وکلاء نعرے بازی کرتے رہے۔تفصیل کے مطابق سابقہ کابینہ کی جانب سے بنائی جانے والی نئی بلڈنگ میں چیمبروں کی بغیر قرعہ اندازی تقسیم کے خلاف ینگ وکلاء اپنے حق کے لئے احاطہ عدالت میں سرخ جھنڈے اٹھائے احتجاجی ریلی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

نکالی اور”ساڈاحق ایتھے رکھ“کے نعرے بلند کئے،اس موقع پر چیئرمین وکلاء اتحادوسابق صدربار سردارظفر خان ترین ایڈوکیٹ،چیئرمین حقوق ینگ وکلاء مرزا امین خان،چیئرمین لائیرز ویلفیئر کونسل رانا نوید احمد،سیکرٹری جنرل وکلاء اتحاد چوہدری خالد جاوید ندیم،امیدواربرائے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ سمیت دیگر سینئر وکلاء نے ینگ وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی میں شرکت کی اورخطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ینگ وکلاء اپنے حق کی خاطر ڈٹے ہوئے ہیں اورمسلسل ساتویں روز بھی احتجاج کر رہے ہیں ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی،اورینگ وکلاء کے حق پر ڈاکہ مارنے والوں کو آئندہ الیکشن میں حساب دینا پڑے گا،ہم ینگ وکلاء کے حقوق کے حصول تک ان کے ساتھ ہیں۔