روسی تجارتی نمائندہ یوری کازلو کی ملتان آمد ایوان صنعت تجارت سے ممبر خواجہ یونس سے ملاقات‘ معاشی صورتحال کا تبادلہ خیال

روسی تجارتی نمائندہ یوری کازلو کی ملتان آمد ایوان صنعت تجارت سے ممبر خواجہ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) روسی تجارتی نمائندہ مسٹر یوری کازلو(yury m kozlov)(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کی ملتان آمد ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینیئر ممبر سابق صدر ڈیرہ غازی خان ایوان تجارت و صنعت خواجہ محمد یونس سے ملاقات کی اس موقع پر خواجہ انیس احمد،خواجہ محسن،خواجہ عبدالحق ایکٹنگ سیکرٹری ایوان ملتان محمد شفیق بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے جبکہ کوارڈینیٹر ڈاکٹر شاہد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات میں پاکستان روس تجارتی تعلقات،سی پیک اور خطہ کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت پر بات چیت کی گئی اور ملتان سے ٹیکسٹائل،لیدر زرعی مصنوعات کی روس برآمدات پر مواقع کے حوالہ سے بھی بات کی گئی خواجہ محمد یونس،خواجہ انیس اور خواجہ محسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سے آم،کنو،آلو پیاز اور ٹیکسٹائل و لیدر مصنوعات روس برآمد کی جاسکتی ہیں ج اور روسی کمپنیاں پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ ٹنل فارمنگ،فشریز،اور آم کنو کے شعبہ جات میں جوائنٹ ایڈونچر کر سکتی ہیں روس ہماری فوڈ اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی فراہمی میں ہماری مدد کر سکتا ہے روس کے بنکنگ سسٹم اور زبان کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کیا جانا ضروری ہے روس جاپانی ماڈل کے ٹریڈنگ ہاؤ س قائم کرے تاکہ ہمارے برآمد کنندگان کو منڈیوں تک رسائی مل سکے مسٹر یوری کازلو نے کہا کہ باہمی تجارتی مسائل کے حل کے لیے روس مارچ میں (ماسکو میں)ٹریڈنگ پروگرام منعقد کررہاہے جس سے ان مسائل کااحاطہ ہو گا اور باہمی تجارت کے فروغ کے مواقع میسر آئیں گے

پوری کازلو

مزید : ملتان صفحہ آخر