ضلعی انتظامیہ کے 248دکانوں پرچھاپے، 16منافع خورگرفتار

ضلعی انتظامیہ کے 248دکانوں پرچھاپے، 16منافع خورگرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ248 مقامات کو چیک کیا گیا،43 خلاف ورزیاں پائی گئیں،64 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی نے کہا کہ 16 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے16 افراد کو حراست میں لے کر06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔جے فائیو فارم ہاؤس جاتی امراء پر جاری شادی کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی اوراضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیااورضبط کئے ہوئے اضافی کھانے کو اخوت فاؤنڈیشن میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1