ہینڈ گرینڈ‘ اشتعال انگیز لٹریچر رکھنے پر ملزم کو 9سال قید‘ جائیداد قرقی اور 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم

ہینڈ گرینڈ‘ اشتعال انگیز لٹریچر رکھنے پر ملزم کو 9سال قید‘ جائیداد قرقی اور ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ہینڈ گرینیڈ، اشتعال انگیز لٹریچررکھنے پر ملزم صداقت علی کو 9سال سزا،(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جائیداد قرقی اور50 ہزار جرمانہ کا حکم سنادیا، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کی مدعیت میں گزشتہ سال درج ہواتھا۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک مشتاق الٰہی نے مقدمہ نمبر49/19 تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صداقت علی سکنہ شیخوپورہ کو مجموعی طور پر 9سال قید، جائیداد قرقی سمیت پچاس ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنادیا ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین کے مطابق ملزم کیخلاف ایکسپلوزو ایکٹ 9ATA,7ATA,4/5 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہواتھا عدالت نے 11/9 میں تین سال، 9ATA میں تین سال5Aمیں تین سال سزا جائیداد قرقی و پچاس ہزار جرمانے کا حکم دیا جبکہ 7ATA میں بری کردیا۔

9سال قید

مزید : ملتان صفحہ آخر