بڑھتی‘ مہنگائی‘ آٹا‘ چینی کے بحران پر لیگی کارکنوں کا احتجاج‘ حکومت مخالف نعرے بازی

بڑھتی‘ مہنگائی‘ آٹا‘ چینی کے بحران پر لیگی کارکنوں کا احتجاج‘ حکومت مخالف ...

  



ملتا ن (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ و نگ ضلع کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

علامتی جنازہ پڑھایا گیا اور اس موقع پر لیگی متوالوں نے حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ایوان بالا مال مال، بھو کی مرگئی قوم ایک ہی سال کے نعرے بھی لگائے چوک کمہارانوالہ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری نے کی جبکہ اس موقع پر قاری وقاص بلوچ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف علامتی جنازہ پڑھایا اور ملک وقوم کی خیر کی دعا کی مظاہرین میں حبیب الرحمن، رانا تنویر، رفیق کریمی، رانا اشتیاق، وقاص کمبوہ، رانا بھولا ودیگر نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحمن فری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ہی 22کروڑ غریب عوام پر زمین تنگ کردی ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدہ کو پورا کرنے کی بجائے غریب عوام سے نہ صرف روزگار چھین لیا ہے بلکہ ان کے گھروں پر بلڈوزر بھی چڑھا دیئے ہیں یہاں تک کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے اور نمک تک کی قیمت میں اضافہ نے شہریوں کو فاقوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے اگر یہی حالات رہے تو شہر شہر تحریر چوک بن جائے گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کی مہلت بھی نہیں ملے گی حالانکہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں خوشحالی کا دور دورہ تھا لیکن آج عوام فاقوں پر مجبور ہو چکی ہے عمران خان اور اس کی کابینہ میں شامل مفاد پرستوں نے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ہم پارٹی قیادت کی ایک کال پر جگہ جگہ احتجاج کریں گے اور ملک وقوم کی خاطر ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جائے۔

بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر