حکومت میڈیا مالکان کے اشتہارات کی تعداد پوری کرے،بیلم حسنین

حکومت میڈیا مالکان کے اشتہارات کی تعداد پوری کرے،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت میڈیا مالکان کے اشتہارات کی تعداد پوری کرے اور انکم ٹیکس میں بھی ریلیف دے۔ اپنے ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا مالکان کے 50فیصد اشتہارات کم کیے ہیں جس کی پیپلزپارٹی شدید مذمت کر رہی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت فوری طور پر میڈیا مالکان کے اشتہارات 100فیصد کرے تاکہ وہ اپنے ورکروں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں میڈیا کے اشتہارات کبھی نہیں روکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1