اپوزیشن تاجروں کے ساتھ ملکر مہنگائی کروا رہی ہے،شمسہ علی

  اپوزیشن تاجروں کے ساتھ ملکر مہنگائی کروا رہی ہے،شمسہ علی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے فری کاشور مچایا جب آٹا وافر مقدار میں تمام مارکیٹوں میں موجود ہے، اب چینی کا بحران پیدا کیا جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن تاجروں کے ساتھ ملکر مہنگائی کروا رہی ہے تاکہ عمران خان بدنام ہوں مگر حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا وافر مقدار میں مارکیٹوں میں موجود ہے اور چینی کی قیمت حکومت کی طرف سے 64 روپے ہے جبکہ نواز شریف کے تاجر 80 روپے فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاجروں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1