عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیرکوئی مسلمان نہیں ہو سکتا،علماء

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیرکوئی مسلمان نہیں ہو سکتا،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجدزبیر گلشن راوی لاہور میں منعقد ہوا۔پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مر کزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،دوسرے دن شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز نے لیکچرز دیے۔کورس میں مختلف موضوعات،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت، کذبات مرزا، حیات حضرت عیسی ؑ،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں اور ان جیسے متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگوہوئی۔مولانااللہ وسایا نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1