تعلیمی وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے کئے

تعلیمی وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے کئے

  



لاہور (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سلامت پورہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور این ڈی ایف ہائی سکول سسٹم‘مین بازار‘شاہ پور کانجراہ کے وفدنے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے میاں عزیز پبلک ہائی سکول‘ سمی ٹاؤن‘ کنال بنک‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ غازی آباد‘طاہر فاؤنڈیشن سکول‘ قیصر ٹاؤن‘شاہدرہ اورڈاکٹر متین فاطمہ ہائی سکول‘ بھٹو کالونی‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1