سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیراہتمام ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے آگاہی ورکشاپ

سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیراہتمام ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے آگاہی ...

  



لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر صائمہ داؤد، فیکلٹی ممبران اور لاہور کے دیگر تعلیمی اداروں سے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صائمہ نے ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ورکشاپ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ورکشاپ میں سنٹر کے ماہرین نفسیات نے شرکاء کو ذہنی کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے مختلف حل تجاویز پیش کیں۔ طلباء نے ذہنی صحت کے فروغ کے لیے ورکشاپ کو سینٹر فار کلینکل سائیکالوجی کا ایک عملی قدم قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1