اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے علماء کاکردار اہم ہے،ذکراللہ مجاہد

اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے علماء کاکردار اہم ہے،ذکراللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے علما ء کرام کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے علماء کرام ممبرو محراب کے ذریعے پوری قوم کو متحد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں علماء کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ علماء کرام کومعاشرے میں اسلام کی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں امت کے مابین اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے منہ موڑ کر امت مسلمہ مسائل کا شکا ر ہو گئی ہے۔آج اسلام کے نام پر حاصل کی جانے والی ریاست میں اسلامی ریاست کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی 70سال سے ملک میں انگریز کا بنایا ہوا نظام رائج ہے جو انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکا۔ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی، معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی تعلیمات کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1