نیا پاکستان پرانے پاکستان سے زیادہ کرپٹ ہوگیا ہے‘ جاوید ہاشمی

نیا پاکستان پرانے پاکستان سے زیادہ کرپٹ ہوگیا ہے‘ جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سینئر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آدھا سچ بولا ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سارا سچ بول کر عمران خان اور ان کی پارٹی کے تاریک پہلو کو بے نقاب کردیا ہے عمران خان پاکستانی قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہیں ان کا ایجنڈہ بظاہر تو کرپشن کا خاتمہ ہے لیکن تحریک انصاف کی قیادت 99 فیصد اس ایجنڈے کو پاکستان کو لوٹنے کے لیئے سیڑھی کے طور پر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

استعمال کررہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے ان لٹیروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ جو ایک فیصد ایماندار لوگ ہیں انکی آواز لٹیروں پر تنقید کرنے کی پاداش میں پارٹی کے اندر گم ہوتی جارہی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اعداد و شمار سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کرپشن کی گرفت میں ہے تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف ایجنڈے کو بظاہر اقتدار حاصل کرنے کے لیئے استعمال کیا اور پھر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے عمران خان کس منہ سے ان نوجوانوں کا سامنا کریں گے جو انہیں کرپشن کے خلاف بڑھنے والا مسیحا سمجھتے رہے ہیں عمران خان نے جو نظریہ پیش کیا تھا کہ ایجنسیاں سیاستدانوں کو کرپشن کرتے دیکھ کر ہٹا دیتی ہیں انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں پہلے کرپشن کا وجود نہیں تھا ایوب خان نے سب سے پہلے کرپٹ لوگوں کی قیادت تیار کی جنہوں نے انکار کیا انہیں نکال دیا گیا روٹ پرمٹ اور ٹیکسائل ملوں کے لائسنسوں کا پانی دے کر ایک کرپٹ قیادت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی سیاستدانوں نے ایوب خان کے خلاف جنگ کرتے ہوئے اقتدار سے الگ کردیا تو دوسرے ڈکٹیٹر یحی خان نے کرپٹ قیادت کے ذریعے پاکستان کو دولخت کردیا جنرل ضیاء الحق نے بھی اپنی مرضی کی قیادت پیدا کی اس میں بھی جن باکردار طبقات نے اختلاف کیا اور جمہوریت کے راستے کو ترجیح دی وہ بھی تنہا رہ گئے پھر پرویز مشرف نے بیرونی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو چلانے کی کوشش کی مقامی قیادت کو بہت دور رکھا جب سیاسی قیادتوں نے اختلاف کیا تو انہیں کرپٹ کہہ کر انتقام کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک دن خود ہی بتانا پڑے گا کہ انہیں عوام کی طرف سے نہیں چنا گیا تھا اس وقت پارٹی کے اندر سے نحیف آوازیں اٹھ رہی ہیں مگر انہیں دبا دیا جاتا ہے نیا پاکستان پرانے پاکستان سے زیادہ کرپٹ ہوگیا ہے کرپشن پاکستان کے ماتھے کا کلنک بن گیا ہے عمران خان نے 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا تھا لیکن وقت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسے ایفاء نہیں کرسکے نوجوان نسل کو اس سے مایوسی ہوئی ہے۔
جاوید ہاشمی