کمپیوٹر تعلیم کے ذریعے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے،شہلا اکرم

کمپیوٹر تعلیم کے ذریعے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے،شہلا اکرم

  



لاہور(پ ر) الخدمت فاوَنڈیشن لاہور اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے باہمی تعاون سے کمپیوٹر سنٹر کے افتتاح کی تقریب، نائب صدر الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈاکٹر شہلا اکرام، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ، صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب صدرانجینئر احمد حماد رشید، سیکرٹری مغیث شاہد قریشی، خلیق احمد چیئر من ایڈوائزری کونسل اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وومن ونگ کی دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا اکرام نے کہا کہ ہم الخدمت کے تعاون سے مختلف کمپیوٹر کورسز کروائیں گے۔ صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ نے کہا کہ اس کمپیوٹر سنٹر میں چھوٹے چھوٹے پروگرام، کیریئر پلاننگ اور ذاتی گرومنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذمہ داران کا اس پروگرام کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدنے کہا کہ ہم کمپیوٹر کی تعلیم کے ذریعے سے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1