ڈیرہ‘ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈکمیٹی تشکیل

ڈیرہ‘ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈکمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورور پورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوائی سفر محفوظ بنانے اور ایئرپورٹ کے نزدیک پرندوں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کی اڑان کم کرنے کیلئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر ڈپٹی کمشنر ہوں گے جبکہ اراکین میں ڈی پی او،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن،چیف آفسیر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،آفیسر کمانڈنگ پاکستان آرمی بیسڈ ڈیرہ غازی خان اور ائیر پورٹ منیجر ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پرندوں کی ایئرپورٹ اور رن وے کے نزدیک اڑان نہ ہو تاکہ پرندوں کے ٹکرانے سے ہوائی حادثہ نہ ہو۔اس سلسلے میں نزدیکی ہوٹلز،ریستوران،میرج ہال اور دیگر کاروباری مراکز کے مالکان کو پابند کیا جائیگا کہ وہ چھتوں اور کھلے عام کھانا نہیں ڈالیں گے تاکہ پرندے کھانے کیلئے وہاں نہ پرواز کریں۔فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔ائیرپورٹ اور رن ویز کے نزدیک علاقہ کو باقاعدگی سے صاف کیا جائیگا۔ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے کمیٹی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دو بجے دوپہر ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔
ہوائی سفر