چیئرمین بیت المال کا چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ

  چیئرمین بیت المال کا چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)چیئر بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کے تمام محکموں و اتھارٹیز کے چیئرمینوں کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل میاں حمزہ کرامت ڈوگر، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب زبیر خان نیازی، صوبائی چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے، چیئرمین سیاحت پنجاب سہیل ظفر چیمہ، چیئرمین اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر محمد اسلم گھمن،چیئرمین وزیر اعلیٰ ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب عاطف ایوب میو، چیئرمین ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب تنزیلہ عمران خان، چیئرمین واسا شیخ امتیاز، وائس چیئر مین شکایت سیل ناصر سلمان و دیگر چیئرمینوں نے شرکت کی۔